اسکولٹ منیجمنٹ سسٹم کی نمایاں خصوصیات

Share This Post

Share on facebook
Share on linkedin
Share on twitter
Share on email

نمایاں خصوصیات

طلباء کا آن لائن داخلہ

طلباء کا آنلائن رزلٹ

طلباء کا سرٹیفکیٹ

طلباء کا اسکول کارڈ​

طلباء کو آنلائن پڑھائیں​

طلباء کے امتحانی شیڈول​

طلباء کو ہوم ورک دیں

طلباء کی فیسیں

کلاس ٹائم ٹیبل

ہر کسی کا اپنا اکاونٹ

ریکارڈ تک آسان رسائی

تنخواہوں کا آسان حساب

آن لائن امتحانات

طلباء و اساتذہ کی حاضری لگانا

تمام رپورٹس

اور اس کے علاوہ بہت کچھ


::::::::::::::::: (↑)

طلباء کا آن لائن داخلہ

طلباء آپ کے ادارے کی ویب سائٹ پر موجود لنک پر جا کر آسانی سے داخلہ فارم پر کر سکتے ہیں جس میں نام، والدیت، کلاس وغیرہ ہر چیز جو آپ طالب علم سے مانگنا چاہیں وہ آپ فارم میں رکھ سکتے ہیں،

جب طلباء فارم پُر کر دیں گے تو آپ کے اسکولٹ پینل میں وہ تمام درخواستیں جو آن لائن موصول ہوئی ہیں وہ آپ کو نظر آ رہی ہونگی اب آپ چاہیں تو ان داخلوں کو قبول کریں، ان کی لسٹ پی ڈی ایف میں محفوظ کر لیں یا پرنٹ کریں،

::::::::::::::::: (↑)

طلباء کا آن لائن رزلٹ

طلباء آپ کے ادارے کی ویب سائٹ پر موجود لنک پر جا کر آسانی سے اپنا رزلٹ (امتحانی نتائج) دیکھ سکتے ہیں، جیسے کہ ایک طالب علم ویب سائٹ پر موجود لنک پر کلک کرکے اپنا نام مثلا عمر مبین تلاش کرتا ہے تو اس کا امتحانی نتیجہ اس کے سامنے آ جائے گا۔ یا وہ اپنے رولنمبر سے جیسے 20234 سے بھی تلاش کرکے اپنا نتیجہ دیکھ سکتا ہے۔ اور انتطامیہ کے پاس اختیار ہے کہ وہ آن لائن نتائج کو ویب سائٹ پر دکھانا چاہتے ہین یا جب چاہیں اس آپشن کو بند کر دیں، اور اس کے علاوہ آپ چاہیں  تو ان نتائج  کو  پی ڈی ایف میں محفوظ کر لیں یا پرنٹ کر لیں،

::::::::::::::::: (↑)

طلباء کا سرٹیفکیٹ

انتطامیہ یا اساتذہ اب آسانی سے طلباء کو ان کے سرٹیفکیٹ یا تعلیمی اسناد تیار کرکے دے سکتی ہیں۔ آپ کو باہر کسی ڈیزائنر یا خطاط سے ایک ایک سند یا سرٹیفکیٹ کو الگ سے بنوانے اور اس کے اخراجات دینے کی ضرورت نہیں، سرٹیفکیٹ کو ہم آپ کے لیے پہلے سے تیار کرکے اس سسٹم میں سیٹ کر دیتے ہیں آپ کو صرف طلباء کی کلاس دیکھ کر ان کو ایک بٹن کے زریعے کلک کرکے ان کو سرٹیفکیٹ جاری کر سکتے ہیں اسے پی ڈی ایف میں محفوظ کر لیں اور مارکیٹ سے پرنٹ کروا لیں، چاہے آپ کے پاس طلباء کی تعداد ہزاروں میں کیوں نہ ہو، اب آسانی سے ان کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ یا تعلیمی سند جیسے میٹرک یا ثانویہ عامہ کی سند آسانی سے بنا کر دے سکتے ہیں، ہمارا اسکولٹ سسٹم خودکار (آٹو) طریقے سے ان کے نام ولدیت وغیرہ دیکھ کر ان کے سرٹیفکیٹ بنا دیتا ہے۔

::::::::::::::::: (↑)

طلباء کا اسکول کارڈ

انتطامیہ یا اساتذہ اب آسانی سے طلباء کو ان کے اسکول/مدرسہ کارڈ تیار کرکے دے سکتی ہیں۔ آپ کو باہر کسی ڈیزائنر یا مارکیٹ سے کارڈ بنوانے کی ضرورت نہیں، کارڈ کو ہم آپ کے لیے پہلے سے تیار کرکے اس سسٹم میں سیٹ کر دیتے ہیں آپ طلباء کی کلاس دیکھ کر ایک بٹن کے زریعے کلک کرکے ان کو کارڈ جاری کر سکتے ہیں اسے پی ڈی ایف میں محفوظ کر لیں اور مارکیٹ سے پرنٹ کروا لیں، چاہے آپ کے پاس طلباء کی تعداد ہزاروں میں کیوں نہ ہو، اب آسانی سے ان کو اسکول/مدرسہ کارڈ آسانی سے بنا کر دے سکتے ہیں، ہمارا اسکولٹ سسٹم خودکار (آٹو) طریقے سے ان کے نام ولدیت وغیرہ دیکھ کر ان کے کارڈ بنا دیتا ہے۔

::::::::::::::::: (↑)

طلباء کو آن لائن پڑھائیں

اب آپ آسانی سے طلباء کو آن لائن زوم سافٹ وئیر کے زریعے لائیو کلاسز پڑھا سکتے ہیں۔ اسکولٹ سسٹم کے اندر آپ کو پہلے سے سیٹنگ کر دی جائےگی اسے دیکھ کر آپ آگے کلاسیں لے سکتے ہیں۔

::::::::::::::::: (↑)

طلباء کا امتحانی شیڈول (ڈیٹ شیٹ)

اب آپ آسانی سے طلباء کے لیے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ یا شیڈول بنا سکتے ہیں اسے پرنٹ کریں اور طلباء و والدین اسے اپنے اکاونٹ اور موبائیل ایپ سے دیکھ سکتے ہیں۔

::::::::::::::::: (↑)

طلباء کو ہوم ورک دیں

اب اساتذہ آسانی سے طلباء کو ہوم ورک دے سکتے ہیں، اس مین آڈیو ویڈیو اپلوڈ کریں یا کوئی پی ڈی ایف کتاب وغیرہ اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ اساتذہ طلباء کو جمع کرایا ہوم ورک چیک کر سکتے ہیں، اور طلباء اپنی موبائیل ایپ یا لیپ ٹاپ وغیرہ سے ہوم ورک جمع کرا سکتے ہیں۔ والدین طلباء کے ہوم ورک دیکھ سکتے ہیں۔

::::::::::::::::: (↑)

طلباء کی فیسیں

ہمارے سسٹم مین طلباء کی فیسوں کا مکمل نظام موجود ہے کہ آپ کونسی فیسیں وصول کرنا چاہتے ہیں۔ یعنی امتحانی فیس یا ماہانہ فیس یا رزلٹ کارڈ یا کسی بس سروس کا کرایہ وغیرہ۔ طلباء نے کتنی فیس جمع کر دی ہے۔ اس مہینے کتنی فیسیں جمع ہعئی اور کتنی رہتی ہیں، کتنے بچوں نے ابھی تک فیس آدھی دی ہے یا نہیں دی، اور فیس کی رسید بھی خودکار(آٹو) بنتی ہے۔ طلباء و والدین اپنے نظام میں موبائیل سے بھی دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے ذمے کونسی فیس رہتی ہے۔

::::::::::::::::: (↑)

کلاس کا ٹائم ٹیبل (نظام الاوقات)

طلباء کے لیے ہر کلاس کا اپنا ٹائم ٹیبل آپ بنا سکتے ہیں۔ جسے طلباء و والدین اور اساتذہ دیکھ سکتے ہیں کہ آج فلاں کلاس کو کون کون سے مضامین پڑھائے جائیں گے۔

::::::::::::::::: (↑)

ہر کسی کا اپنا اکاونٹ

اسکولٹ سسٹم میں ہر طالب علم کا الگ اکاونٹ ہوگا، جو خود طالب علم کا داخلہ قبول کرتے ہی آٹو (خود کار) بن جاتا ہے۔ اسی طرح والدین کا بھی، اور اس کے ساتھ انتظامیہ اور اساتذہ کے الگ اکاونٹس تاکہ وہ وہ اس نظام میں داخل ہو کر اپنی سرگرمیاں دیکھ سکیں۔

::::::::::::::::: (↑)

ریکارڈ تک رسائی اب نہایت آسان

اب آپ آسانی سے اپنے ادارے کے تمام ریکارڈز، طلباء کی تعداد، ان کے نام، ان کے والدین کے نام، ان کے ایڈریس، فون نمبر، ان کے امتحانی نمبر، سارا ریکارڈ آسانی سے دیکھ اور تلاش کر سکتے ہیں، الماریاں اور فائلین چھاننے کی ضرورت نہیں۔

::::::::::::::::: (↑)

تنخواہوں کا آسان حساب

اب اساتذہ اور انتظامیہ کی تنخواہیں ایک ترتیب اور نظام کے تحت، جیسے فیسیں آپ دیکھ سکتے کہ کتنی جمع ہوئی اور کتنی رہتی ہیں اسی طرح تنخواہیں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کس استاد کو کس ماہ کی تنخواہ مل چکی ہے یا باقی ہے،اور ابھی تک کتنی تنخواہیں دی جا چکی ہیں۔

::::::::::::::::: (↑)

آن لائن امتحانات

اب آپ طلباء سے آن لائن امتحان بھی لے سکتے ہیں، پہلے آپ امتحان بنائی اس میں سوالات شامل کریں اور اس کے بعد طلباء اس امتحان کو دے سکتے ہیں۔

::::::::::::::::: (↑)

طلباء و اساتذہ کی حاضری لگائیں

اب آسانی سے تمام سٹاف اور طلباء کی حاضری لگائیں کہ کون کس دن آیا اور کس دن غیر حاضر رہا، بعد میں یہ سب تلاش بھی کر سکتے ہیں۔

::::::::::::::::: (↑)

نظام کی تمام رپورٹس 

اسکولٹ سسٹم میں تمام کاموں کی باقاعدہ رپورٹ ہوتی ہے کہ آپ کے طلباء کتنے ہیں، کتنے غیر حاضر، کتنوں نے فیس جمع کی ہے۔ کن کو تنخواہین مل چکی، کس کلاس کے کیا نتائج رہے وغیرہ سب رپورٹ سیکشن میں دیکھ سکتے ہیں۔

::::::::::::::::: (↑)

اور اس کے علاوہ بہت کچھ

اوپر چند خصوصیات ذکر کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسکولٹ سسٹم میں ہاسٹل کا نظام، کہ آپ کے پاس اگر ہاسٹل ہے تو اس میں کتنے کمرے خالی، اور کس کمرے میں کون کون سے طلباء رہائش پذیر ہیں، اسی طرح لائبریری کا نظام کہ آپ کی لائبریری سے کون سا طالب علم کونسی کتاب لے کر گیا ہے یا آپ نے اسے کتاب پڑھنے کے لیے دی ہے تو کیا اس نے واپس کر دی ہے یا نہیں، اسی طرح انوینٹری (inventory) کا نظام کہ آپ کے ادارے نے کہاں کہاں خرچ کیا۔ کیا کمائی آئی اور کیا خریدا گیا، اسی طرح طلباء کے ٹرانسپورٹ کا نظام کہ فلاں طالب کونسی بس یا گاڑی اور ڈرائیور کے ساتھ آتے جاتے ہیں اور کس راستے سے آتے ہیں۔ غرض یہ کہ کسی بھی اسکول یا مدرسے کو مکمل سنبھالنے اور منیجمنٹ سسٹم کے لیے اس سافٹ وئیر کا استعمال کر سکتے ہیں۔

 

اگر آپ بھی اسکولٹ منیجمنٹ سسٹم استعمال کرنا چاہتے ہیں

یا کوئی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دئیے گئے نمبر یا ای میل پر رابطہ کریں

Copyright © 2020 Powered & Developed by shersalafi.com

  • 92-3349158037+
  • schoolitsystem@gmail.com
  • Uthman Bin Affan road, Riyadh, KSA